پی ایس ایل 11 کے لیے پلئیرز ایکشن میں 31 کھلاڑیوں کو گولڈ کٹیگری میں رینیو کیا گیا، جس سے شائقین کے لیے دلچسپی بڑھے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ایس ایل 11 کے لیے پلئیرز ایکشن کے تحت گولڈ کٹیگری کے 31 کھلاڑیوں کو رینیو کر دیا گیا ہے۔ مختلف ٹیموں کے اہم کھلاڑی اپنی اپنی گولڈ کٹیگری میں برقرار رہیں گے، جو شائقین کے لیے موجودہ سیزن میں دلچسپی بڑھانے کا سبب بنے گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے چار کھلاڑی اعظم خان، حیدر علی، سلمان ارشاد اور رومان رئیس گولڈ کٹیگری میں برقرار رہیں گے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان، جہانداد خان، اصغ علی اور آصف آفریدی شامل ہیں۔ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ، عامر جمال، عرفان خان نیازی، میر حمزہ، زاہد محمود، عمیر بن یوسف، شاہنواز دہانی اور عرفار منہاس بھی اس کٹیگری میں برقرار رہیں گے۔
ملتان سلطان کے کھلاڑی کامران غلام، محمد حسنین، فیصل اکرم اور عاکف جاوید گولڈ کٹیگری میں شامل ہیں۔ پشاور زلمی کے محمد حارث، محمد علی، عبدالصمد، حسین طلعت، سفیان مقیم، احمد دانیال اور احسان اللہ بھی گولڈ کٹیگری میں برقرار رہیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد، حسیب اللہ خواجہ، محمد نافع اور حسن نواز بھی گولڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
پی ایس ایل 11 کے پلئیرز ایکشن کا آغاز 11 فروری سے ہوگا، جس کے دوران ٹیمیں اپنی تیاری اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے حتمی فیصلے کریں گی۔ شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے جبکہ موجودہ گولڈ کٹیگری کے کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے مرکزی کردار ادا کریں گے۔















