وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کو آئینی قرار دے دیا

وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کو آئینی طور پر درست قرار دیا، 2015 سے متعلق دائر درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کو آئینی قرار دے دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپر ٹیکس کو آئینی طور پر درست قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے سپر ٹیکس 2015 سے متعلق دائر تمام درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور کہا کہ پارلیمنٹ کو آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4 بی کو 2015 سے برقرار رکھنے کا حکم دیا جبکہ ہائی کورٹس کے سیکشن 4 سی سے متعلق فیصلوں کو جزوی طور پر کالعدم قرار دیا۔

عدالت نے کہا کہ آئل اینڈ گیس سیکٹرز رعایت کے حصول کیلئے ٹیکس کمشنر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات مسترد کیے جاتے ہیں اور سپر ٹیکس کے نفاذ میں کوئی آئینی سقم موجود نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں