چینی کمپنی علی بابا نے ‘کیون 3’ دنیا کا پہلا اے آئی ماڈل خلا میں نصب کیا۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی کمپنی علی بابا نے خلا میں کام کرنے والا دنیا کا پہلا جنرل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ‘کیون 3’ تیار کر لیا ہے۔ نومبر 2025 میں یہ ماڈل سیٹلائیٹس کے ذریعے زمین کے مدار میں نصب کیا گیا۔
اس منصوبے کے تحت اسٹار کمپیوٹ پراجیکٹ میں 2400 انٹرفیس سیٹلائیٹس اور 400 ٹریننگ یونٹس 2035 تک مدار میں بھیجے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد خلا میں اے آئی انٹرفیس اور ٹریننگ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
چینی ایرو اسپیس کمپنی ایڈ اسپیس ٹیکنالوجی نے ان سیٹلائیٹس کو بھیجا ہے اور دنیا کی پہلی اے آئی کمپیوٹنگ کہکشاں کی ترتیب کا ہدف مقرر کیا ہے۔
دیگر کمپنیوں کی طرح ایلون مسک نے بھی جنوری 2026 میں اعلان کیا کہ ٹیسلا کا ڈوجو 3 پر کام شروع ہوچکا ہے تاکہ خلائی کمپیوٹنگ کے مسائل حل کیے جا سکیں۔
اسپیس ایکس کے ذریعے پہلے ہی لاتعداد سیٹلائیٹس خلا میں بھیجے جا چکے ہیں، جو ایلون مسک کو دیگر کمپنیوں پر سبقت فراہم کرتے ہیں۔















