پشاور میں من پسند نمبر پلیٹس کی نیلامی میں ‘وزیر-1’ نمبر پلیٹ 1.5 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی، جاوید آفریدی نے ‘آفریدی-1’ پلیٹ خریدی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نشتر ہال پشاور میں من پسند گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی جاری ہے، جہاں عوامی دلچسپی عروج پر ہے۔ نیلامی میں ‘وزیر-1’ نمبر پلیٹ 1 کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، جبکہ ‘آفریدی-1’ نمبر پلیٹ 1 کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے میں جاوید آفریدی نے خریدی۔
نیلامی میں ‘خان-1’ نمبر پلیٹ 1 کروڑ 11 لاکھ روپے میں نیک محمد خان نے حاصل کی، جبکہ ‘پشاور-1’ نمبر پلیٹ 1 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔
دیگر نمایاں نمبر پلیٹس میں ‘درانی-1’ کو 16 لاکھ 60 ہزار روپے اور ‘گنڈاپور-1’ کو 10 لاکھ 80 ہزار روپے میں خریدا گیا۔ نیلامی میں مزید نمبر پلیٹس کی بولیاں جاری ہیں۔















