پیٹرولیم لیوی کے بارے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا انکشاف

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیٹرولیم لیوی کے نام پر عوام کو نقصان پہنچانے کا انکشاف کیا اور حکومت کو قانون سازی میں بہتری کی سفارش کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرولیم لیوی کے بارے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیٹرولیم لیوی کے نام پر عوام کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا۔

کمیٹی کا اجلاس نوید قمر کی سربراہی میں ہوا، جس میں وزارت پیٹرولیم کے 20 ارب روپے زائد کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پیٹرولیم لیوی وصول نہ کرنے کی ایک لمبی فہرست ہے اور ڈی جی آئل نے بے قاعدگیوں کی بریفنگ دی۔

کمیٹی نے حکومت کو قانون سازی میں بہتری کی سفارش کی جبکہ حیسکول اور سنرجی کو پیٹرولیم لیوی اور جرمانے کی مد میں 14 ارب 63 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کا انکشاف ہوا۔

سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ حیسکول کی رقم غلط اکاؤنٹ میں جمع ہوئی اور سنرجی کو 48 اقساط میں ادائیگی ہوگی، جبکہ لیٹ پیمنٹ سرچارج کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو دو ہفتوں میں ذمہ داری عائد کرنے اور تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں