ساؤتھ ایشین گیمز 2027 میں پاکستان میں منعقد ہوں گے

تاشقند میں ایشین اولمپک کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ساؤتھ ایشین گیمز مارچ 2027 میں پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ساؤتھ ایشین گیمز 2027 میں پاکستان میں منعقد ہوں گے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ساؤتھ ایشین گیمز کے 14ویں ایڈیشن کا انعقاد مارچ 2027 میں پاکستان میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ گیمز 23 سے 31 مارچ تک جاری رہیں گے۔

تاشقند میں ایشین اولمپک کونسل کے اجلاس میں ان تاریخوں کو حتمی شکل دی گئی جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور وفاقی سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی نے شرکت کی۔

حکومتِ پاکستان نے ان کھیلوں کے کامیاب انعقاد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سے پہلے گیمز کی تاریخوں میں متعدد بار تبدیلی کی جا چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں