سولر صارفین کے نیٹ میٹرنگ یونٹس غائب، بھاری بلز کا سامنا

سولر صارفین کے نیٹ میٹرنگ یونٹس غائب ہونے پر بھاری بلز موصول، حکومتی شفافیت کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سولر صارفین کے نیٹ میٹرنگ یونٹس غائب، بھاری بلز کا سامنا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں سولر توانائی استعمال کرنے والے صارفین کو نیٹ میٹرنگ کے تحت ایکسپورٹ کیے گئے یونٹس کے غائب ہونے کے الزامات کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کے بلوں میں رعایت نہیں دی جا رہی۔

لاکھوں صارفین کی جانب سے پیدا کی گئی بجلی کو بلوں میں شامل نہیں کیا جا رہا، جبکہ ان کے استعمال کردہ یونٹس کا مکمل بل وصول کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے سردیوں میں بھاری بلز موصول ہوئے ہیں، جس پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلیوں کے بعد، صارفین کو اضافی یونٹس کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ مزید برآں، ڈسکوز کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز روک دیے گئے ہیں، جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

سولر صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں