پنجاب پولیس بھرتی کے طبی قوانین پر نظرثانی کا حکم

وفاقی آئینی عدالت نے پنجاب پولیس میں بھرتی کے 90 سال پرانے طبی قوانین پر نظرثانی کرنے کا حکم دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب پولیس بھرتی کے طبی قوانین پر نظرثانی کا حکم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے 90 سال پرانے پولیس میڈیکل رولز پر نظرثانی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ پولیس رولز 1934 کے تحت بھرتی کے وقت طبی معائنہ سخت کریں۔

وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس محمد کریم خان آغا نے درخواست کی سماعت کی اور جسٹس کریم خان آغا نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے جدید طبی سائنس کی روشنی میں بینائی سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ضرورت ظاہر کی اور آئی جی پنجاب کو امیدوار کی بینائی کا دوبارہ معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔

عدالت نے کہا کہ پولیس فورس میں بھرتی کے لیے طبی موزونیت اور فٹنس لازمی شرط ہے۔ فیصلے میں امیدوار کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 جبکہ دوسری کی کم ہونے پر اسے فیلڈ ڈیوٹی کے لیے غیر موزوں قرار دیا گیا۔ درخواست گزار محمد فرحان نے کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے اوپن میرٹ پر درخواست دی تھی لیکن طبی معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے غیر موزوں قرار پایا۔

دیگر متعلقہ خبریں