بنگلادیش نے چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کردیا

بنگلادیش نے چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرکے اس کی جگہ ڈیفنس اکنامک زون بنانے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیش نے چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کردیا

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش نے چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرکے اس کی جگہ ڈیفنس اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلا دیش اکنامک زونز اتھارٹی (BEZA) کے ایگزیکٹو چیئرمین چوہدری عاشق محمود بن ہارون نے پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اقدام فوجی اور دفاعی صنعتوں میں ملکی صلاحیت بڑھانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔

چوہدری عاشق محمود نے بتایا کہ فوجی صنعت میں ہتھیاروں اور دیگر ساز و سامان کی تیاری پر بات چیت جاری تھی اور بنگلا دیش کو اپنی دفاعی صلاحیتیں خود تیار کرنے کی ضرورت تھی۔ اس سلسلے میں آرمڈ فورسز ڈویژن، وزارت دفاع اور چیف ایڈوائزر کے دفتر کے درمیان مشترکہ طور پر کام ہو رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 850 ایکڑ خالی زمین کی نشاندہی کی گئی ہے جو پہلے بھارتی اقتصادی زون کے لیے مختص کی گئی تھی، اب اسے دفاعی اقتصادی زون کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ بنگلا دیش کے دوست ممالک کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں