جیسن گلیسپی پی ایس ایل میں نئی ٹیم حیدرآباد کے ہیڈ کوچ بننے کے امیدوار ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پاکستان کرکٹ میں واپسی کا امکان ہے۔ گلیسپی پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم حیدرآباد کے ہیڈ کوچ بن سکتے ہیں۔
2024 میں جیسن گلیسپی نے مختصر مدت کے لیے پاکستان ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ کی تھی اور پھر استعفیٰ دے دیا تھا۔ پی ایس ایل کا سیزن 11 مارچ میں شروع ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق عاقب جاوید کی پہلی اسائنمنٹ ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی جبکہ گلیسپی نے ایک انٹرویو میں عاقب جاوید پر کوچ بننے کی مہم چلانے کا الزام لگایا تھا۔















