پارلیمانی وفد کا سرکاری خرچ پر عمرہ یا حج نہیں ہوا۔ترجمان

ترجمان قومی اسمبلی نے بیان کیا ہے کہ سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کے عمرے یا حج پر جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پارلیمانی وفد کا سرکاری خرچ پر عمرہ یا حج نہیں ہوا: ترجمان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترجمان قومی اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کے عمرے یا حج پر جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے ارکان کو حج یا عمرے کی کوئی سہولت نہیں دی گئی اور نہ ہی دی جا سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق، قومی اسمبلی میں نومبر 2016 کی قرارداد کے تحت ہر سال اراکین کا ایک وفد 12 ربیع الاول کو ذاتی خرچ پر روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیتا ہے۔

اس قرارداد کے تحت تمام اراکین اپنے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، جبکہ وزارت مذہبی امور انتظامی امور میں سہولت فراہم کرتی ہے، جس کے تحت وزارت بھی کوئی اخراجات برداشت نہیں کرتی۔

سرکاری خرچ پر کسی بھی ایسے دورے کی تجویز کسی رکن کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے لیکن اس کی منظوری نہیں دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں