ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کے ویزے کا مسئلہ حل

آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو بھارتی ویزوں کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے، جس میں پاکستانی نژاد فاسٹ بولر سفیان شریف بھی شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کے ویزے کا مسئلہ حل

ایڈنبرا (رائیٹ ناوٴ نیوز) کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے یقین دہانی حاصل کی ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کو بروقت بھارتی ویزے فراہم کیے جائیں گے، جس میں پاکستانی نژاد فاسٹ بولر سفیان شریف بھی شامل ہیں۔

بنگلادیش کی دستبرداری کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کیا گیا ہے، جہاں ان کی ٹیم رواں ہفتے بھارت روانہ ہوگی۔

سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی نژاد افراد کے ویزے میں تاخیر کا خدشہ تھا، مگر کرکٹ اسکاٹ لینڈ کو بروس وقت ویزے ملنے کی توقع ہے۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے تعاون سے ویزے کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 2 اور 4 فروری کو بنگلور میں وارم اپ میچز کھیل کر 7 فروری کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں