خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کیا

خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا، اپر سوات کا ہیڈ کوارٹر مٹہ اور سوات کا ہیڈ کوارٹر گل کدہ تحصیل بابوزئی ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کیا

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ کے فیصلے کے مطابق ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اس کے تحت ضلع اپر سوات کا ہیڈ کوارٹر مٹہ اور ضلع سوات کا ہیڈ کوارٹر گل کدہ تحصیل بابوزئی ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق ضلع اپر سوات میں مٹہ، بحرین اور خوازہ خیلہ کی تحصیلیں شامل ہوں گی جبکہ ضلع سوات میں بابوزئی، کبل، چارباغ اور بریکوٹ کی تحصیلیں شامل ہوں گی۔

یہ فیصلہ کابینہ کے 43ویں اجلاس میں 19 دسمبر 2025 کو کیا گیا تھا، جس سے صوبے میں اضلاع کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں