عالمی بینک کا پاکستان میں ٹیکس نظام کی بہتری پر زور

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری اور ٹیکس بیس بڑھانے پر زور دیا ہے تاکہ ریونیو میں اضافہ ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عالمی بینک کا پاکستان میں ٹیکس نظام کی بہتری پر زور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی بینک نے جنوبی ایشیا کی ترقی کے حوالے سے رپورٹ میں پاکستان کے ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس بیس بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رپورٹ میں ریونیو بڑھانے کے لیے آلودگی کی حوصلہ شکنی کی تجویز بھی شامل ہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں زیرِ زمین پانی کی کمی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے اور یہ دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی قلت والے ممالک میں شامل ہے۔ پنجاب میں جدید آب پاشی منصوبوں کے تحت 57 فیصد پانی کی بچت ہوئی اور زرعی منصوبوں سے فصلوں کی پیداوار میں 14 سے 31 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان میں بجلی اور گیس کی سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ سبسڈی اصلاحات سے مالی نقصان اور سرکلر ڈیٹ میں کمی ہوگی، جبکہ ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی کو سماجی تحفظ کے پروگراموں پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

عالمی بینک نے سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کے لیے کلائمٹ رسک فیسلٹی کے قیام کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مزید مؤثر بنایا جا چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں