مصطفیٰ کمال کا کراچی کو وفاقی کنٹرول میں دینے کا مطالبہ

مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کے کنٹرول میں دینے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نااہل ہے اور کراچی کو وفاق کے ذریعے آزادی دلائی جائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مصطفیٰ کمال کا کراچی کو وفاقی کنٹرول میں دینے کا مطالبہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر کراچی کو فوری طور پر وفاق کے کنٹرول میں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسا اہم شہر سندھ حکومت کی نااہل صوبائی حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہونا چاہیے۔ وفاق کو آرٹیکل 148 کے تحت کراچی کو کنٹرول میں لینا چاہیے۔

مصطفیٰ کمال نے گل پلازا سانحہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ غفلت اور کارکردگی پر ظلم ہے، اور کراچی کو سندھ حکومت کے چنگل سے آزاد کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، لیکن یہ ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جئے سندھ والے پاکستان توڑنے کے نعرے لگاتے ہیں اور انہیں سکیورٹی دی جاتی ہے، جبکہ ہم پر آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے اور کابینہ میٹنگ میں بھی اس مسئلے پر بات کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں