ڈی جی ایکسائز کی زیر صدارت اجلاس میں خصوصی نمبر پلیٹس کے اجراء اور ٹوکن ٹیکس کلیکشن پر غور کیا گیا، جبکہ غیر قانونی لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر بھی بات ہوئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈی جی ایکسائز کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ایکسائز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ کی کارکردگی اور جاری اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران خصوصی نمبر پلیٹس کے اجراء کے عمل کا جائزہ لیا گیا جبکہ ٹوکن ٹیکس کلیکشن سے متعلق اعداد و شمار بھی زیر غور آئے۔ افسران نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی۔
ڈی جی ایکسائز کو غیر قانونی لائٹس اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ شہریوں کو خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کے لیے آن لائن سسٹم کے استعمال کی ترغیب دینے پر بھی زور دیا گیا۔
اجلاس میں ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا گیا اور شفافیت و سہولت کاری کے لیے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینے پر بات ہوئی۔















