پنجاب پولیس کا اے ٹی سی ججز کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس نے اے ٹی سی ججز کی سکیورٹی کے لیے 11 نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب پولیس کا اے ٹی سی ججز کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے 11 نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو گاڑیوں کی خریداری کے لیے 23 کروڑ 86 لاکھ 45 ہزار روپے کی سمری بھیج دی ہے۔

پولیس کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سکیورٹی ڈویژن لاہور جوڈیشری کی سکیورٹی کے فوکل پرسن ہیں اور عدلیہ کو سکیورٹی تھریٹس لاحق ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ان گاڑیوں کے لیے 14 کروڑ 18 لاکھ 45 ہزار روپے درکار ہوں گے اور ہر گاڑی کی قیمت 1 کروڑ 28 لاکھ 95 ہزار روپے ہے۔

بلٹ پروف بنانے کے لیے مزید 9 کروڑ 68 لاکھ روپے درکار ہوں گے، جبکہ ایک گاڑی کو بلٹ پروف بنانے پر 88 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں