پاکستان کے 36 اضلاع میں بے روزگاری 20 فیصد سے زائد، رپورٹ

فافن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 36 اضلاع میں بے روزگاری 20 فیصد سے زائد ہے، پنجگور 36 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کے 36 اضلاع میں بے روزگاری 20 فیصد سے زائد، رپورٹ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاپولیشن کونسل کے اعدادوشمار پر مبنی فافن کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے 129 میں سے 36 اضلاع میں بے روزگاری کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے۔ بلوچستان کا ضلع پنجگور 36 فیصد بے روزگاری کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ کراچی سنٹرل میں یہ شرح صرف 6 فیصد ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے 31 اضلاع میں بے روزگاری کی شرح 12.5 فیصد سے 35.9 فیصد کے درمیان ہے، اور صوبے کے 4 اضلاع میں بے روزگاری 30 فیصد سے زیادہ ہے۔ بلوچستان کا کوئی ضلع ایسا نہیں جہاں بے روزگاری 10 فیصد سے کم ہو۔

پنجاب کے کسی ضلع میں بے روزگاری کی شرح 20 فیصد سے تجاوز نہیں کرتی، جہاں گجرات سب سے کم 6.8 فیصد پر ہے، جبکہ مظفرگڑھ میں یہ تناسب 17.2 فیصد ریکارڈ ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں