انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف آج اہم میچ کا سامنا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان انڈر 19 ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے آج نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ کا سامنا ہے۔
گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے سپر سکس مرحلے کے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہوگا۔ یکم فروری کو پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
پہلے مرحلے میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 129 رنز کا ہدف 27 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ پاکستان ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ سپر سکس میں پہنچی، جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے چار چار پوائنٹس ہیں اور ان کا رن ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔
ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر ہو رہے ہیں۔















