گورکھ ہل اسٹیشن پر برفباری، درجہ حرارت منفی 2 ڈگری

گورکھ ہل اسٹیشن پر برفباری کے بعد درجہ حرارت منفی 2 ڈگری تک گر گیا، سردی کی شدت میں اضافہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گورکھ ہل اسٹیشن پر برفباری، درجہ حرارت منفی 2 ڈگری

دادو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے گورکھ ہل اسٹیشن پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس سے سردی میں شدت بڑھ گئی ہے۔ درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

گورکھ ہل اسٹیشن سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر واقع ہے اور یہاں کیرتھر کے پہاڑی دامن میں برفباری کے بعد ماحوال سحر انگیز ہوگیا ہے۔

یہ وادی مہران کا واحد بلند ترین تفریحی مقام ہے جہاں سردیوں میں برفباری دیکھنے کو ملتی ہے، جو کچھ سالوں کے وقفے کے بعد ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں