کراچی: سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی انکوائری نیب نے شروع کی۔ نیب نے سندھ حکومت کے افسران کے خلاف مراسلہ ارسال کر دیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کے الزامات کے باعث نیب نے باضابطہ انکوائری شروع کر دی۔ نیب کراچی نے سندھ حکومت کے افسران کے خلاف انکوائری کے متعلق مراسلہ وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو ارسال کر دیا۔
قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 18 کے تحت حکومت سندھ کے افسران و اہلکاروں کے خلاف سرکاری فنڈز کی غلط خریداری اور خردبرد کے الزامات پر انکوائری کی جا رہی ہے۔
نیب کے مطابق سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے اور یہ ادارہ ایسے جرائم کی انکوائری کرنے کا حق رکھتا ہے جو ان کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ دستاویزات طلب کر لی گئی ہیں۔














