ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا اور رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لے لی گئی، ہنگامی پریس کانفرنس طلب کی گئی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، جس سے وہ سکیورٹی سے محروم ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، امین الحق، فاروق ستار، اور انیس قائم خانی کی سکیورٹی بھی ہٹا دی گئی ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی۔
وزارت داخلہ نے سکیورٹی اہلکاروں کو فوری واپس بلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور آج شام 4 بجے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کی ہے۔
ایم کیو ایم کے وزرا اور ارکان اسمبلی نے سانحہ گل پلازہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جسے ممکنہ طور پر سکیورٹی واپس لینے کی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔















