ایچ آر سی پی کا کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ، پولیس تعینات

ایچ آر سی پی کے مظاہرے پر کراچی پریس کلب کے اطراف راستے بند کر دیے گئے اور پولیس نے مظاہرین کو گھیر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایچ آر سی پی کا کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ، پولیس تعینات

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایچ آر سی پی کے احتجاج کے باعث کراچی پریس کلب کے اطراف راستے بند کر دیے گئے، پولیس نے مظاہرین کو گھیر لیا۔ ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کی سزا کے خلاف مظاہرے پر پریس کلب کے اطراف کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کر دی گئیں۔

پولیس کی بھاری نفری نے کراچی پریس کلب، فوارہ چوک، وائے ایم سی اے اور دیگر علاقوں میں راستوں کو بند کیا جس سے صحافیوں اور دیگر افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے اس بندش پر احتجاج کیا اور سندھ حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد بٹ نے پولیس کی بھاری نفری پر سوال اٹھایا اور آزادی اظہار رائے کی جگہ پر مظاہرے کو جرم نہ سمجھنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ ختم ہونے کے بعد شرکاء منتشر ہوگئے لیکن پولیس کی تعیناتی کئی گھنٹے جاری رہی۔

دیگر متعلقہ خبریں