متحدہ عرب امارات نے ایران پر حملے کے لیے حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان

یو اے ای نے اعلان کیا کہ ایران پر حملے کے لیے اس کی حدود استعمال نہیں ہوں گی، امریکی-ایرانی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یو اے ای نے ایران پر حملے کے لیے حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان

ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے اس کی حدود استعمال نہیں  کرنے دی جائیں گی۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای اپنی فضائی، زمینی یا سمندری حدود ایران پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

 


بیان میں زور دیا گیا کہ یو اے ای کی سرزمین یا وسائل ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں استعمال نہیں ہوں گے۔ مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی قوانین اور ریاستی خودمختاری کا احترام موجودہ بحران سے نمٹنے کا بہترین راستہ ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور دونوں جانب سے سخت بیانات جاری ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے قریب امریکی فوجی تعیناتی کا اعلان کیا، جبکہ ایرانی کمانڈر نے ممکنہ مہم جوئی پر وارننگ دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں