پیٹرول پمپس پر آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم کی تنصیب کے لیے 10 فروری کی آخری تاریخ مقرر، غیر نصبی پمپس کو نئے لائسنس جاری نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرولیم ڈویژن نے تمام پیٹرول پمپس پر آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم کی تنصیب کے لیے 10 فروری 2026 کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اس تاریخ کے بعد نئے لائسنس اور ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوسوز سے این او سی فارم جاری نہیں ہوں گے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے اسٹوریج ٹینکس پر آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم نصب کریں۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں آئل سپلائی چین کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن ہے، جس سے قانونی فروخت میں اضافہ اور حکومتی ریونیو میں بہتری متوقع ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، جو پیٹرول پمپس مقررہ مدت تک اے ٹی جی سسٹم نصب نہیں کریں گے، انہیں ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوسوز کی جانب سے این او سی فارم اور نئے لائسنس جاری نہیں کیے جائیں گے۔














