امریکی مداخلت ناقابلِ قبول، وینزویلا کو خود فیصلے کا حق دیا جائے۔ عبوری صدر وینزویلا

وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کو اپنے مسائل خود حل کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز کا امریکہ پر شدید تنقید

کاراکاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکی مداخلت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کو اپنے مسائل خود حل کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے وینزویلا کے تیل کی کمپنیوں کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے احکامات کی حد ہو چکی ہے اور وینزویلا نے غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کی بھاری قیمت چکائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بیرونی دباؤ اور مداخلت رک جائے تو وینزویلا میں امن و استحکام قائم کیا جا سکتا ہے اور بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔

یاد رہے کہ وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نیویارک منتقل کیا تھا، جہاں ان پر منشیات اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں