نیسپاک کی بلا اجازت 5 لگژری گاڑیوں کی خریداری کا انکشاف

نیسپاک نے بلا اجازت 5 لگژری گاڑیاں خریدیں، بورڈ کی منظوری نہیں تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیسپاک کی بلا اجازت 5 لگژری گاڑیوں کی خریداری کا انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینر بلال مندوخیل کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ ڈویژن کے سال 2010-11 اور 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) نے بلا اجازت 5 لگژری گاڑیاں خریدیں، جن کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نہیں دی اور یہ خریداری پابندی کے دوران کی گئی۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ گاڑیاں خلاف ضابطہ خریدی گئیں۔

سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے تسلیم کیا کہ آڈٹ کی نشاندہی درست ہے، بجٹ بورڈ نے منظور نہیں کیا تھا، کچھ ریکوری ہو چکی ہے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آڈٹ حکام نے مزید کہا کہ تحقیق میں مس یوز کا بھی پتہ چلا، رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے، اور کمیٹی نے آڈٹ اعتراض نمٹا دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں