پنجاب اسمبلی کے 41 ارکان کی رکنیت بحال، 9 ارکان معطل

پنجاب اسمبلی کے 41 ارکان کی رکنیت بحال جبکہ 9 ارکان گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب اسمبلی کے 41 ارکان کی رکنیت بحال، 9 ارکان معطل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اسمبلی کے 41 ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی جبکہ 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے کیونکہ انہوں نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

ان 9 ارکان کو آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کی فہرست سکیورٹی عملے کو فراہم کر دی ہے تاکہ اجلاس کے دوران قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

پنجاب اسمبلی کے 50 میں سے 41 ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کر دیے ہیں جبکہ اپوزیشن اور حکومتی بنچز سے تعلق رکھنے والے 9 ارکان کی رکنیت معطل رکھی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں