گردشی قرض میں 223 ارب روپے اضافے کی خبر گمراہ کن قرار

پاور ڈویژن نے گردشی قرض میں 223 ارب روپے اضافے کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ سرکلر ڈیٹ کی کمی ڈسکوز کی کارکردگی کی بہتری سے ممکن ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گردشی قرض میں 223 ارب روپے اضافے کی خبر گمراہ کن قرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاور ڈویژن کے ترجمان نے گردشی قرض میں 223 ارب روپے اضافے کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی تا نومبر 2025 کے اعداد و شمار کا موازنہ غلط بنیادوں پر کیا گیا۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ نومبر 2025 کا موازنہ جون 2025 سے نہیں بلکہ گزشتہ سال کی جولائی تا نومبر کی مدت سے ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بینکوں کے ساتھ ہونے والا معاہدہ سرکلر ڈیٹ فلو سے متعلق نہیں تھا، بلکہ یہ مہنگے پی ایل پی ایل قرضے کی ری فنانسنگ کے لیے تھا۔

پاور ڈویژن کے مطابق دسمبر 2025 میں سرکلر ڈیٹ فلو میں نمایاں کمی ہوئی اور جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران گردشی قرض میں نیٹ اضافہ 80 ارب روپے سے کم رہا۔

ترجمان نے کہا کہ گردشی قرض میں کمی ڈسکوز کی کارکردگی بہتر بنانے اور لیٹ پیمنٹس کے خاتمے کے باعث ممکن ہوئی۔ مالی سال 2024-25 کے دوران سرکلر ڈیٹ کم ہو کر جون 2025 تک 1614 ارب روپے پر آ گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈسکوز کی بہتر کارکردگی کے نتیجے میں ایک سال میں 193 ارب روپے کے نقصانات کم ہوئے، جبکہ جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران مزید 49 ارب روپے کے نقصانات میں کمی آئی۔

ترجمان نے اعتماد کا اظہار کیا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک سرکلر ڈیٹ مکمل طور پر کنٹرول میں آ جائے گا، جبکہ 1225 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ سیٹلمنٹ پلان کو 6 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں