لاہور پریس کلب الیکشن 2026 میں ارشد انصاری دوبارہ صدر منتخب، دیگر عہدوں پر بھی کامیاب امیدواروں کا اعلان ہوگیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور پریس کلب الیکشن 2026 کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے، جس میں ارشد انصاری کو دوبارہ صدر منتخب کرلیا گیا۔ سما ٹی وی کی نمائندگی کرنے والے سالک نواز کو بھی دوبارہ خزانچی منتخب کیا گیا۔
انتخابات کے دیگر نتائج میں جنرل سیکرٹری افضال طالب، سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدور ناصرہ عتیق اور مدیحہ الماس، جبکہ جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ منتخب ہوئے۔
گورننگ باڈی کے انتخابات میں سید سجاد کاظمی نے 936 ووٹ حاصل کر کے سر فہرست رہے، جبکہ خواجہ سرمد فرخ 806 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ الفت حسین مغل، اسد محمود گڈو، ایم احمد رضا، سید بدر سعید، کامران خان، راجہ عظمت اور ظہیر شیخ بھی کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔ اقلیتی نشست پر آشر جان نے 860 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ الیکشن میں 579 ووٹ مسترد ہوئے۔















