امریکا میں شدید برفانی طوفان، 5 افراد ہلاک، 20 کروڑ پر ریڈ الرٹ

امریکا کی 22 ریاستوں میں شدید برفانی طوفان نے 5 افراد کی جان لے لی اور 20 کروڑ شہریوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں شدید برفانی طوفان، 5 افراد ہلاک، 20 کروڑ پر ریڈ الرٹ

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کی 22 ریاستوں میں شدید برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 20 کروڑ شہریوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نیویارک اور لوزیانا میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

طوفان کی وجہ سے دو ہزار میل سے زائد رقبہ برف کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور درجہ حرارت خطرناک حد تک گر چکا ہے۔ شاہراہوں پر برف جمنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ خراب موسم کے باعث 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں، 27 ایئرپورٹس بند کر دیے گئے ہیں اور 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

شدید برفباری اور پھسلن کے باعث مختلف ریاستوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میزوری میں متعدد ٹرک حادثات کا شکار ہوئے جس سے شاہراہیں بند ہو گئیں۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں