گوگل فوٹوز ایپ میں نیا ‘می میمی’ فیچر متعارف؛ صارفین تصاویر کو مزاحیہ میمز میں بدل سکتے ہیں۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اپنی فوٹو اسٹوریج سروس، گوگل فوٹوز ایپ میں نیا جنریٹو اے آئی فیچر ‘می میمی’ پیش کیا ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو مزاحیہ میمز میں تبدیل کر سکیں گے، جو تخلیقی اور دلچسپ تجربہ فراہم کرتا ہے۔
صارفین پہلے میم اسٹائل ٹیمپلیٹ کا انتخاب کریں گے یا اپنی پسند کا ٹیمپلیٹ اپلوڈ کریں گے، پھر اپنی تصویر شامل کریں گے اور گوگل کی اے آئی مزاحیہ تصویر تیار کرے گی۔
یہ فیچر فی الحال امریکہ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے اور گوگل فوٹوز میں کریئیٹ ٹیب کے اندر دکھائی دے گا۔ صارفین میم کو محفوظ، شیئر یا دوبارہ تخلیق کر سکتے ہیں۔ گوگل کے مطابق، یہ فیچر صارفین کو تصویروں کے ساتھ کھیلنے اور مزاح پیدا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔















