پشاور ہائیکورٹ کے 6 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے نئے 6 ججز نے حلف اٹھایا، تقریب میں چیف جسٹس نے حلف لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور ہائیکورٹ میں نئے چھ ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے نئے مستقل چھ ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری تقریب کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ شامل تھے۔

تقریب میں سینئر پیونی جج جسٹس اعجاز انور، جسٹس سید ارشد علی، جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور دیگر ججز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ رجسٹرار ہائیکورٹ، ایڈوکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ہائیکورٹ سٹاف اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں