برطانیہ، سیاسی پناہ گزینوں کی فوجی بیرکوں میں منتقلی پر احتجاج

برطانیہ میں سیاسی پناہ گزینوں کو فوجی بیرکوں میں منتقل کرنے پر عمل درآمد شروع، شہریوں کی جانب سے احتجاج۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ، سیاسی پناہ گزینوں کی فوجی بیرکوں میں منتقلی پر احتجاج

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ نے سیاسی پناہ حاصل کرنے والے تارکین وطن کو سابق فوجی بیرکوں میں منتقل کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ہوٹلوں پر اخراجات میں کمی لانا ہے۔

اس پالیسی کے تحت 18 سے 65 سال کی عمر کے سنگل مرد پناہ گزینوں کو بیرکوں میں رہائش دی جا رہی ہے جہاں بنیادی سہولیات موجود ہوں گی۔ حکومت کے مطابق ہوٹلوں پر انحصار سے قومی خزانے پر دباؤ تھا، جسے کم کرنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔

تاہم، لندن سمیت مختلف شہروں میں شہریوں نے حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ریلیاں نکالیں، انگلینڈ کے جھنڈے لہرائے اور حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوٹل انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے، جس سے مقامی کاروباروں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں