مری میں برفانی طوفان کی پیشگوئی، سفر سے گریز کی ہدایت

مری میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی کے بعد ڈی پی او نے شہریوں کو رات کے سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مری میں برفانی طوفان کی پیشگوئی، سفر سے گریز کی ہدایت

مری: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مری میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے اور ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈی پی او نے کہا ہے کہ پیر کی شام سے منگل کی شام تک شدید برفباری متوقع ہے، اور سیاحوں و شہریوں کو رات کے وقت مری کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت کم ہونے سے سڑکوں پر برف ‘بلیک آئس’ میں تبدیل ہو سکتی ہے جس پر گاڑی کے بریک کام نہیں کرتے، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ برف ہٹانے والی مشینری کا کام اندھیرے اور دھند میں مشکل ہو جاتا ہے، اور ٹائروں پر ‘سنو چین’ کے بغیر گاڑی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ روانگی سے قبل گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں، مکینیکل فٹنس چیک کریں، اور برف والی سڑکوں پر رفتار کم رکھیں۔ مزید یہ کہ چیک پوسٹوں پر پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں