آزاد کشمیر میں برفباری سے 11 مکانات تباہ، 8 کو جزوی نقصان

آزاد جموں و کشمیر میں برفباری سے 11 مکانات تباہ ہوگئے جبکہ 8 کو جزوی نقصان پہنچا۔ باغ میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر میں برفباری سے 11 مکانات تباہ، 8 کو جزوی نقصان

مظفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ برفباری کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے سے 11 مکانات مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 8 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران باغ میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد سے پیر چناسی کی شاہراہ برفباری کی وجہ سے بند ہے، جبکہ دارالحکومت سے وادی نیلم کی شاہراہ شاردہ تک بحال کردی گئی ہے۔

برفباری کے بعد بلند علاقوں اور نیلم ویلی کی بند شاہراہوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ ہٹیاں بالا سے وادی لیپہ کی شاہراہ داوکھن تک بحال کردی گئی ہے۔ ایس ڈی ایم اے نے پھسلن کے باعث شہریوں کو سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

اندرون وادی لیپہ کی شاہراہوں اور برفباری سے متاثرہ بالائی علاقوں کی شاہراہوں کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں