امریکا میں امیگریشن ایجنٹ کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت پر نیویارک سمیت مختلف ریاستوں میں مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے امیگریشن پالیسیوں میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کی مختلف ریاستوں میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے۔ نیویارک میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد احتجاج کے لیے نکلے اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے خلاف نعرے لگائے۔
مین ہٹن میں مظاہرین نے 37 سالہ ایلکس جیفری پریٹی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا اور امیگریشن محکمہ پر طاقت کے بے جا استعمال کا الزام لگایا۔ مظاہرین نے امیگریشن پالیسیوں میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔
امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپولس میں بھی امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے شہری ہلاک ہوا، جس پر مقامی قیادت نے ردعمل ظاہر کیا۔ امریکی صدر نے اس ردعمل کو خطرناک قرار دیا۔











