ایم کیو ایم کا گل پلازہ سانحہ پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

ایم کیو ایم نے گل پلازہ سانحہ پر آزاد جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، جس میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایم کیو ایم کا گل پلازہ سانحہ پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں آزاد جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی ایک المناک سانحہ ہے جس میں 100 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی گنتی مکمل نہ ہونے سے لواحقین کو سکون نہیں ملے گا۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ گل پلازہ کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملی ہیں اور تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ متاثرین کے سوالات کے جوابات ضروری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں