اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کی کمی متوقع

اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی جاری کرے گا، بنیادی شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں آنے کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کی کمی متوقع

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک آج اپنی نئی مانیٹری پالیسی جاری کرے گا جس میں بنیادی شرح سود کے سنگل ڈیجیٹ میں آنے کا امکان ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس کراچی میں ہوگا جس میں معاشی اشاریوں اور مہنگائی کا جائزہ لیا جائے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

گذشتہ سال کی آخری مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں آدھا فیصد کمی کی تھی اور اس وقت پالیسی ریٹ ساڑھے 10 فیصد ہے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ ٹریژری بلز نیلامی میں بنیادی شرح سود میں کمی کی توقع ہے، جبکہ حکومتی قرض پر بھی شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے۔

زرمبادلہ ذخائر کے مستحکم ہونے، مہنگائی کے قابو میں آنے اور ترسیلات زر میں اضافے کے باعث اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید آدھے سے ایک فیصد کمی متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں