ابھیشیک شرما کی تیز ترین ففٹی، بھارت کی نیوزی لینڈ پر فتح

گوہاٹی میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا، ابھیشیک شرما کی تیز ترین ففٹی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ابھیشیک شرما کی تیز ترین ففٹی، بھارت کی نیوزی لینڈ پر فتح

گوہاٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کرلی۔ اس کامیابی میں ابھیشیک شرما کی شاندار اور برق رفتار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 153 رنز بنائے، جہاں گلین فلپس 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف محض 10 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ابھیشیک شرما نے صرف 14 گیندوں پر ففٹی مکمل کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ سوریا کمار یادیو نے بھی 57 رنز کے ساتھ ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یہ ففٹی بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں