ایران میں حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل قرار

پروفیسر جیفری سیکس نے ایران میں فسادات کا ذمہ دار امریکہ و اسرائیل کو ٹھہرایا، امریکی پابندیاں ایرانی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل قرار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں حالیہ فسادات کے پیچھے امریکی اور اسرائیلی مداخلت کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری سیکس نے کہا ہے کہ ایران میں موجودہ صورت حال بیرونی مداخلت کا نتیجہ ہے اور امریکی پابندیاں ایرانی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

پروفیسر جیفری نے کہا کہ امریکی میڈیا ایرانی حکومت کے خلاف افواہیں پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو بتایا جاتا ہے کہ ایرانی حکومت ظلم کر رہی ہے جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ معیشت کو برباد کرنے والی امریکی پابندیاں ہیں۔

الجزیرہ کی سوشل میڈیا انویسٹی گیشن ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف پروپیگنڈہ بیرونی اکاؤنٹس سے ترتیب دیا جا رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق پروپیگنڈہ مہم کے زیادہ تر پیغامات جعلی تھے اور اسرائیل اس کے پیچھے تھا۔

ایران کے خلاف سازشیں سن پچاس کے آغاز سے جاری ہیں، جب کہ امریکہ اور برطانیہ نے ڈاکٹر محمد مصدق کی حکومت کو ختم کیا تھا۔ یہ سازشیں اب بھی جاری ہیں، جن میں داعش، القاعدہ اور دیگر گروہوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

امریکی سامراج نے ہمیشہ اپنی طاقت کے بل بوتے پر دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں