ایموری یونیورسٹی نے علی لاریجانی کی بیٹی کو ملازمت سے ہٹا دیا

ایموری یونیورسٹی نے ایرانی عہدیدار علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ کو ملازمت سے فارغ کر دیا، یہ فیصلہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایموری یونیورسٹی نے علی لاریجانی کی بیٹی کو ملازمت سے ہٹا دیا

اٹلانٹا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کی ایموری یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن نے ایرانی عہدیدار علی لاریجانی کی بیٹی، فاطمہ اردشیر لاریجانی کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق فاطمہ لاریجانی، جو ہیمیٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی کے شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر تھیں، اب یونیورسٹی کی ملازم نہیں رہیں۔ یہ فیصلہ ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں کیا گیا۔

فاطمہ لاریجانی کے فیکلٹی پروفائل اور ایموری ہیلتھ کیئر کے ویب صفحات 24 جنوری کو ہٹا دیے گئے۔ یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اینڈریا کلیمنٹ نے اسے ذاتی معاملہ قرار دیا ہے۔

علی لاریجانی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ہیں اور امریکا نے انہیں دیگر ایرانی عہدیداروں کے ساتھ پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں