اگر تم ہوا بوؤ گے تو آندھی کاٹو گے، تہران میں نیا مِیورل نصب

ایران نے امریکا کو فوجی کارروائی پر انتباہ دیتے ہوئے تہران میں نیا مِیورل نصب کیا ہے، جبکہ امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکا کو فوجی کارروائی پر انتباہ، تہران میں نیا مِیورل نصب

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا کو ممکنہ فوجی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے تہران کے مرکزی انقلاب اسکوائر میں ایک نئی جہازی تصویر(Mural) نصب کی ہے۔ اس تصویر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو دکھایا گیا ہے جس کے عرشے پر تباہ شدہ جنگی طیارے نظر آ رہے ہیں، اور نعرہ درج ہے: ”اگر تم ہوا بوؤ گے تو آندھی کاٹو گے۔“

یہ مِیورل اس وقت سامنے آیا جب امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن مشرقِ وسطیٰ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ بحری بیڑا احتیاطاً تعینات کیا جا رہا ہے۔

انقلاب اسکوائر کو ایران میں سرکاری اجتماعات اور علامتی پیغامات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، جب ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

امریکی سینٹرل کمان کے مطابق ایف-15 ای اسٹرائیک ایگل لڑاکا طیارے مشرقِ وسطیٰ میں موجود ہیں۔ برطانوی وزارت دفاع نے بھی قطر میں ٹائفون لڑاکا طیاروں کی تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔

ایران میں احتجاجی مظاہروں کے بعد ہلاکتوں کے اعداد و شمار پر اختلاف ہے۔ ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 5,459 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایرانی حکومت ہلاکتوں کی تعداد 3,117 بتاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں