پاکستان کی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ کل متوقع

پاکستان کی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ کل متوقع ہے، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ شرکت کا فیصلہ کل متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی آئندہ ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کل ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت کی صورت حال اور آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ محسن نقوی وزیراعظم کو موجودہ حالات سے آگاہ کریں گے۔

لاہور میں محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، جس میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے پی سی بی کے مؤقف پر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا گیا۔ کھلاڑیوں نے چیئرمین کی حمایت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے بھارت کے شرکت نہ کرنے پر بنگلہ دیش کے مؤقف کی حمایت کی اور کہا کہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ٹیم ورک سے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں