پنجاب حکومت نے تعلیمی ایام بڑھانے کے لیے چھٹیاں کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ طلبہ کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے کے اسکولوں اور کالجوں میں سالانہ تعلیمی ایام کو 190 دن کرنے کے لیے چھٹیاں کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس منصوبے کے تحت موسم گرما کی چھٹیاں ڈھائی ماہ سے کم کر کے 6 ہفتے یعنی ڈیڑھ ماہ کی جائیں گی۔
حکومت کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانا اور نصاب کو مکمل کرنا ہے۔ نجی اسکول ایسوسی ایشنز نے بھی اس تجویز کی حمایت کی ہے۔















