سندھ میں شدید سردی کے باعث اسکول اوقات کار 5 فروری تک صبح 9 بجے تک کر دیے گئے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ میں شدید سردی کے باعث اسکول کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سرکاری و نجی اسکولز دونوں پر لاگو ہوگا۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکولوں میں آمد کے اوقات کار میں 5 فروری تک توسیع کی گئی ہے، اب اسکول صبح 9 بجے کھلیں گے۔ یہ فیصلہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔
دوسری جانب، پنجاب میں 19 جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے ہیں۔ موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں اور طلبہ کو 30 دن کی تعطیلات دی گئی تھیں۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق، نئے اوقات کار کے مطابق اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھل گئے ہیں۔ یہ تعلیمی اوقات 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔















