واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے ذریعے نئے صارفین 14 دن قبل کے میسجز دیکھ سکیں گے، اس سے گروپ فالو کرنا آسان ہوگا۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے گروپ چیٹس میں ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کا صارفین کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔ اس فیچر کے ذریعے گروپ کے نئے صارفین 14 دن قبل کے میسجز دیکھ سکیں گے۔
یہ فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی مدد سے گروپ چیٹس کو فالو کرنا آسان ہو جائے گا، کیونکہ گروپ ایڈمن کو پرانے میسجز نئے اراکین کو مینوئلی بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس فیچر کے تحت 100 میسجز کی ہسٹری خودکار طریقے سے شیئر کی جا سکے گی، جو مختلف رنگ میں ظاہر ہوں گے تاکہ نئے اراکین کے لیے پرانے پیغامات کو پہچاننا آسان ہو۔
گروپ کے دیگر اراکین کو نوٹیفکیشنز کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا کہ کس نے یہ پرانے پیغامات شیئر کیے ہیں، جس سے گروپ میں شفافیت اور رابطہ بہتر ہوگا۔















