پی سی بی نے آئی سی سی کے دوہرے معیار کی مذمت کر دی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلا دیش کے اصولی مؤقف کی حمایت اور آئی سی سی کے دوہرے معیار کی مذمت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ بائیکاٹ پر آئی سی سی پابندیوں کا امکان، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے اور آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے پی سی بی کے مؤقف پر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا۔ کھلاڑیوں نے محسن نقوی کے اصولی مؤقف کی حمایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارت میں نہ کھیلنے کے حوالے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولی ہے، ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنگلادیش کی حمایت کی ہے، اور پاکستانی حکومت کے فیصلے پر عمل کریں گے۔

کھلاڑیوں نے پی سی بی کے مؤقف کی مکمل حمایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہیے۔

انہوں نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ کی نظریں بھی پاک آسٹریلیا سیریز پر ہیں اور وہ بہترین کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں