یشما گل کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس پر صارفین نے مختلف رائے دی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ یشما گل کی دوستوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
یشما گل، جن کے انسٹاگرام پر 1.6 ملین فالوورز ہیں، نے اپنی قریبی دوستوں کے ساتھ موسیقی کی ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف گانوں پر پرفارم کیا۔
اس تقریب میں یشما گل نے سبز رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا اور پاکستانی گانا ‘گال سن’ پر زرمینے کے ساتھ ڈانس کیا۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے ان کے ڈانس کی تعریف کی جبکہ دیگر نے تنقید کی۔ تاہم، کئی مداحوں نے اسے تفریح کے طور پر دیکھنے کی حمایت کی۔















