بلوچستان میں سردی کی شدید لہر، برفباری اور بارش کا امکان

بلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری، برفباری اور بارش کا امکان، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں سردی کی شدید لہر، برفباری اور بارش کا امکان

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے پہاڑی اور شمالی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے۔ زیارت کی وادیوں میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک سردی پہنچ چکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو صوبے کے بیشتر حصوں کو سفید چادر اوڑھا دے گا۔ کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن، ژوب اور دیگر علاقوں میں برفباری متوقع ہے جبکہ جنوبی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

قلات میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری تک گر گیا جبکہ کوئٹہ میں منفی 5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ چمن، ژوب، سبی اور دیگر علاقوں میں بھی شدید سردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک میں خلل آسکتا ہے۔

کمشنر کوئٹہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے بچنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے برفباری کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں